روہنگیا بحران کے حل کے لئے چین نے پیش کیا تین نکاتی منصوبہ

شنگھائی۔ چین نے روہنگیا بحران کے حل کے لئے تین نکاتی منصوبہ کی تجویز پیش کی ہے۔

Nov 20, 2017 12:38 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 12:38 PM IST

شنگھائی۔ چین نے روہنگیا بحران کے حل کے لئے تین نکاتی منصوبہ کی تجویز پیش کی ہے۔ میانمار کی ریاست رخائن میں فوج کی کارروائی کے بعد اگست سے اب تک تقریباً چھ لاکھ مسلم روہنگیا بھاگ کر بنگلہ دیش آئے ہیں اور اب بنگلہ دیش نے اس مسئلہ کے حل کے لئے چین سے مدد کی درخواست کی ہے۔

میانمار کی راجدھانی پہنچے چین کے وزیر خارجہ وانگ ئي نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش بات چیت کے ذریعے ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ چین نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش اور میانمار میں روہنگیا بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لئے چین  تمام اخلاقی اور قانونی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

روہنگیا بحران کے حل کے لئے چین نے پیش کیا تین نکاتی منصوبہ

روہنگیا پناہ گزیں: فائل فوٹو

Loading...

مسٹر ئي نے کہا کہ روہنگیا بحران کے حل کے لئے چین تین نکاتی اپنے پروگرام بات چیت، جنگ بندی اور معاملہ کے پائیدار حل کرنے میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی پہلے سے ہی جاری ہے اور یہ تشدد روکنے کا اہم ہتھیارہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق جلد ہی وطن واپسی کے معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں اور اسے لاگو کر سکتے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز