چین کی شمالی کوریا سے بین الاقوامی برادری کی خواہشات کو سنجیدگی سےلینے کی اپیل

Sep 12, 2017 04:35 PM IST | Updated on: Sep 12, 2017 04:35 PM IST

نیو یارک۔  اقوام متحدہ میں چین کے سفیر لیو جي اے ای نے شمالی کوریا سے جوہری اور بیلسٹک میزائل کی تیاری روکنے کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کی توقعات اور خواہشات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے اور تمام فریقوں سے امن قائم رکھنے کی گزارش کی ہے۔ مسٹر لیو نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو جتنا ہوسکے پھر سے مذاکرات شروع کرنا چاہئے ۔

چین اور روس نے شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجی مشقوں کو معطل کرنے کے لئے تجویز پیش کی ہے۔ وہیں روسی سفیر واسیلی نیبنجیا ​​نے سلامتی کونسل میں کہا کہ،’’ہمیں لگتا ہے کہ روس اور چین کی پہل کو کم کرکے اندازہ لگانا ایک بڑی غلطی ہے۔ یہ سلامتی کونسل کی میز پر موجود ہے اور ہم اس پر غور کریں گے‘‘۔ دوسری جانب امریکی سفیر نکی ہیلی نے اس تجویز کو ’’قابل مذمت قرار دیا۔

چین کی شمالی کوریا سے بین الاقوامی برادری کی خواہشات کو سنجیدگی سےلینے کی اپیل

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر لیو جي اے ای

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز