جنوبی چینی سمندر کے معاملے پر چین، ویتنام مذاکرات منسوخ

Aug 08, 2017 04:30 PM IST | Updated on: Aug 08, 2017 04:30 PM IST

بیجنگ۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے اجلاس سے الگ چین اور ویت نام کے درمیان ہونے والی میٹنگ جنوبی چینی سمندر میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے منسوخ ہو گئی ہے۔ چینی سفارت خانے کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے میٹنگ منسوخ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ حالانکہ حکام نے میٹنگ منسوخ ہونے کے وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی ویت نام کے وزیر خارجہ فام بنہ منہ سے پہلے ہی ملاقات ہو گئی ہے۔ وہیں ویت نام کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ دس رکنی آسیان کے وزرائے خارجہ کی سالانہ کانفرنس کے افتتاح سے قبل ویت نام نے چین کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے کئی تبدیلیوں کا مشورہ دیا تھا۔

جنوبی چینی سمندر کے معاملے پر چین، ویتنام مذاکرات منسوخ

تصویر: یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز