شام میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں

May 06, 2017 02:27 PM IST | Updated on: May 06, 2017 02:27 PM IST

بیروت۔  شام میں شہریوں کے لئے محفوظ علاقے بنانے کے سلسلے میں روس کی قیادت والی اتحادی افواج سے معاہدے کے فورا بعد ہی شمال مغربی صوبہ ہمہ کی سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج بتایا کہ ہمہ کے آس پاس کے علاقے میں اور باغیوں کے قبضے والے دیہات میں دونوں دھڑوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔

اس سے پہلے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے ​​جمعہ کو کہا تھا کہ یہ معاہدہ آدھی رات سے نافذ ہو جائے گا جس کے تحت محفو ظ علاقوں میں صوبہ ادلب ، صوبہ ہما ، حلب اور لاتکیہ کے ضلع شامل ہیں۔ اس سے پہلے ایران اور ترکی نے جمعرات کو شام میں محفوظ علاقے بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

شام میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں

شام: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز