غلط طریقہ سے داخلہ لینے کے الزام میں بہار آرٹس ٹاپر گنیش گرفتار ، رزلٹ بھی معطل

Jun 02, 2017 11:03 PM IST | Updated on: Jun 02, 2017 11:03 PM IST

پٹنہ : بہار میں 12 ویں کے آرٹس ٹاپر گنیش کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بہار اسکول کے امتحان بورڈ نے گنیش کے 12 ویں کا رزلٹ روکنے اور اس کی کاپی کی دوبارہ جانچ کرانے کی بھی بات کہی ہے ۔

الزام ہے کہ گنیش نے اپنی عمر غلط بتا کر دسویں کا امتحان دیا تھا ۔ اس کی وجہ سے اس کا دسواں کا رزلٹ بھی روکا جا سکتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گنیش کے دو بچے بھی ہیں جو پانچویں اور تیسری کلاس میں پڑھ رہے ہیں ۔

غلط طریقہ سے داخلہ لینے کے الزام میں بہار آرٹس ٹاپر گنیش گرفتار ، رزلٹ بھی معطل

آنند کشور نے بتایا کہ گنیش نے غلط طریقے سے داخلہ لیا تھا ۔ اس نے امتحان فارم میں غلط معلومات دی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ گنیش نے 1990 میں میٹرک کا امتحان دیا تھا ، جس پربرتھ ڈیٹ 7 نومبر 1975 بتائی تھی ۔ لیکن انٹر کے امتحان کے وقت انہوں نے اپنا برتھ ڈیٹ دو جون 1993 لکھوائی ۔

بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے بتایا کہ گنیش کا نام ٹاپر کی فہرست سے بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔  بورڈ صدر نے گنیش کے کالج کے رول کا بھی جانچ کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کالج کی منظوری کو بھی منسوخ کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

گنیش کا رزلٹ ملتوی ہونے کے بعد ٹاپرس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی نیہا کماری اب ریاست کی نئی ٹاپر ہوں گی ۔ نیہا کو 500 میں سے 407 نمبرات ملے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز