کانگریس کے قومی سکریٹری کا اعلان ، گئو کشی کے قصورواروں کا منہ کالا کرنے والے کو ایک لاکھ روپے دوں گا انعام

May 30, 2017 03:39 PM IST | Updated on: May 30, 2017 03:39 PM IST

کیرل میں کانگریس کی یوتھ ونگ کے کچھ کارکنوں کی طرف سے سرعام مبینہ طور پر گئو کشی پر سیاسی ہنگامہ کے درمیان کانگریس کے قومی سکریٹری سجن سنگھ ورما نے گئو کشی کے قصورواروں کا منہ کالا کر کے انہیں سرعام 25 جوتے مارنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

ورما نے ٹویٹ کیا کہ کیرالہ میں گئو کشی قابل مذمت ہے اور اس کے ساتھیوں کو سرعام 25 جوتے مارنے اور ان کے منہ کالا کرنے والے کو میری طرف سے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام ۔

کانگریس کے قومی سکریٹری کا اعلان ، گئو کشی کے قصورواروں کا منہ کالا کرنے والے کو ایک لاکھ روپے دوں گا انعام

انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس بیان پر اب بھی قائم ہوں ۔ کیرالہ میں سرعام گئو کشی سے قومی اتحاد کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ اپنے مفاد کے لئے ایسا خطرہ پیدا کرنے والے افراد کو قطعی طور پر بخشا نہیں جانا چاہئے ، خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے وابستہ ہوں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز