کلبھوشن جادھو کی ماں کے ویزا کی درخواست زیرغور: پاکستان

Jul 13, 2017 07:27 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 09:50 PM IST

اسلام آباد : پاکستان نے آج کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہندستانی شہری کلبھوشن جادھو کی ماں کی زیر التوا ویزا درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کلبھوشن جادھو کی والدہ اونتیکا جادھو کی جانب سے ہندستانی حکام نے جاسوس سے ملاقات کی درخواست کی اور پاکستان اس کا جائزہ لے رہا ہے۔

جادھو کو اپریل میں پاکستان کی فوجی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردی کا قصوروار قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی تھی جسے ہندستان نے بین الاقوامی عدالت میں چیلنج کیا تھا اور یہ معاملہ ابھی زیر التوا ہے۔

کلبھوشن جادھو کی ماں کے ویزا کی درخواست زیرغور: پاکستان

واضح رہے کہ حال ہی میں ہندستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سنگین امراض میں مبتلا پاکستانی شہریوں کو ہندستانی میڈیکل ویزا دینے کی سفارش کرنے میں تاخیر کرنے کیلئے پاکستانی وزیر اعظم کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کی سخت کھنچائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سفارش ملتے ہی پاکستانی شہریوں کو فوراً ویزا دیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز