انڈونیشیا کی راجدھانی میں کوکر بم دھماکہ، پولس کی فائرنگ میں حملہ آور زخمی

جکارتہ۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت کی ایک عمارت میں آج ایک پریشر کوکر بم دھماکہ ہوا اور اسے انجام دینے والے حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

Feb 27, 2017 04:09 PM IST | Updated on: Feb 27, 2017 04:19 PM IST

جکارتہ۔  انڈونیشیا کے دارالحکومت کی ایک عمارت میں آج ایک پریشر کوکر بم دھماکہ ہوا اور اسے انجام دینے والے حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولس حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ یہ دھماکہ آج صبح نو بجے هوااور اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہيں ہے۔ اطلاع کے مطابق حملہ آور سرکاری عمارت کے احاطے میں ایک پریشر كوكر بم رکھ دیا اور اس میں دھماکہ ہونے کے بعد یہ شخص سرکاری عمارت کے اندر کی طرف فرار ہوگیا اور اسی دوران پولس نے اسے گولی مار دی۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ اس کے پاس سے ہتھیار برآمد کر لیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور اب صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے۔ پولس کا خیال ہے کہ اس حملہ آور کا مقصد ان قیدیوں کو چھڑانے کا رہا ہوگا جو اس وقت پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے کے قبضے میں ہیں۔

انڈونیشیا کی راجدھانی میں کوکر بم دھماکہ، پولس کی فائرنگ میں حملہ آور زخمی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز