چین میں بدعنوانی: سابق وزیر قانون کا پارٹی سے اخراج

Oct 15, 2017 04:19 PM IST | Updated on: Oct 15, 2017 04:19 PM IST

بیجنگ۔ چین کی برسر اقتدار کمیونسٹ پارٹی نے انسداد بدعنوانی ایجنسی کی تفتیش میں قصوروار پائے جانے پر سابق وزیر قانون ووآئنگ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی چار دن کی طویل میٹنگ کے بعد کل جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسز وو کا نام ان افسران کی فہرست میں ہے جنہیں بدعنوانی کے الزام میں پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ وہ2005سے اس سال فروری تک وزیر قانون رہی تھیں اور ان کا شمار چین کی اعلیٰ خاتون لیڈروں میں کیا جاتاہے۔

سینٹر ل ڈسپلینری انسپیکشن کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسز وو کے خلاف ڈسپلن شکنی سے متعلق سنگین الزام لگائے ہیں۔ مسزوو کا ابھی تک اس پرکوئی جواب نہیں آیا ہے۔

چین میں بدعنوانی: سابق وزیر قانون کا پارٹی سے اخراج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز