سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، تین دن میں تقریبا 24 ہزارغیر ملکی گرفتار

Nov 19, 2017 10:24 AM IST | Updated on: Nov 19, 2017 10:24 AM IST

ریاض : سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور تین روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیاہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اقامہ بارڈر اور ورک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف 15 نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے پہلے تین روز میں 23 ہزار 938 غیر ملکی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق جن میں سے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 18ہزار 702 ہے، 3 ہزار 883 بارڈر سکیورٹی اور 4 ہزار 353 بلا اجازت کام کرنے میں ملوث پائے گئے۔جبکہ ان غیر ملکیوں کے لئے سہولت کاری اور چھپانے کے الزام میں 25 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، تین دن میں تقریبا 24 ہزارغیر ملکی گرفتار

پہلے تین روز میں 23 ہزار 938 غیر ملکی گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ علامتی تصویر

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 42 فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ ریجن، 19 فیصد ریاض، 11 فیصد عصیر، 6 فیصد جازان اور 5 فیصد شرقیہ ریجن سے کی گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز