Live Results Assembly Elections 2018

کپتان سرفراز احمد نے کردی " بڑی غلطی " ، پاکستان کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے تیسرا ٹیسٹ میچ ؟۔

چوتھے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے چار وکٹ کھوکر 272 رن بنالئے اور اب اس کو دوسری اننگز میں 198 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔

Dec 06, 2018 07:29 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 07:36 PM IST

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے ۔ چوتھے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے چار وکٹ کھوکر 272 رن بنالئے اور اب اس کو دوسری اننگز میں 198 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ کین ولیمسن 139 رن بناکر اور نکولس 90 رن بناکر کریز پر موجود ہیں ۔

تاہم کپتان سرفراز احمد کے ایک قدم کو لے کر ان کی تنقید کی جارہی ہے۔ دراصل نیوزی لینڈ کے دونوں بلے باز کافی دیر سے کریز پر موجود تھے اور اچھی پارٹنرشپ بھی کررہے تھے ۔ پاکستان کے پاس 80 اوورس کے بعد نئی گیند لینے کا آپشن بھی تھا ، مگر کپتان نے نئی گیند نہیں لی ۔ جبکہ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے میں 24 اوورس باقی تھے۔ شاید اگر کپتان سرفراز احمد نے نئی گیند لے لی ہوتی تو میچ کا رخ کچھ اور ہوسکتا تھا۔

کپتان سرفراز احمد نے کردی

فوٹو : پی سی بی ۔ ٹویٹر ۔

نیوزی لینڈ نے چوتھے دن کے اختتام تک چار وکٹ پر 198 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے اور اگر پانچویں اس نے 70-80 رن مزید بنالئے جو زیادہ مشکل نہیں ہوگا ، کیونکہ ان کے چھ کھلاڑی ابھی باقی ہیں ، تو پاکستان کے ہاتھ سے یہ میچ نکل بھی سکتا ہے ۔

خیال رہے کہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے ایک دلچسپ مقابلہ میں چار رنوں سے جیت لیا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا اور اس نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے ہراکر سیریزبرابرکردی ۔ اب ابو ظہبی میں تیسرا اور فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی گیند باز یاسر شاہ کی " ڈبل سنچری " ، توڑ ڈالا 82 سالہ پرانا ورلڈ ریکارڈ

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز