کیچ پکڑنے کی کوشش میں تیز گیند باز اشوک ڈنڈا کے سر پر لگی گیند ، اسپتال میں داخل

بنگال کے تیزگیندباز اشوک ڈنڈا پیر كے روز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی -20 ٹورنامنٹ کے پریکٹس میچ کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔

Feb 11, 2019 06:53 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 06:53 PM IST

بنگال کے تیزگیندباز اشوک ڈنڈا پیر كے روز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی -20 ٹورنامنٹ کے پریکٹس میچ کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی گیند پر بیریندروویک سنگھ کے سیدھے شاٹ پر کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران گیند ان کے سر پر لگ گئی۔

گیند لگنے کے بعد ڈنڈا اپنے سر کو پکڑے ہوئے میدان پر ہی بیٹھ گئے اور ٹیم کے ساتھی کھلاڑی فوری طور پر ان کی مدد کرنے پہنچے۔ اگرچہ چوٹ لگنے کے بعد بھی ڈنڈا نے گیندبازی جاری رکھی۔ میچ کے بعد اسپتال میں ان کاا سکین کرایا گیا۔

کیچ پکڑنے کی کوشش میں تیز گیند باز اشوک ڈنڈا کے سر پر لگی گیند ، اسپتال میں داخل

فائل فوٹو

Loading...

ڈاکٹر کے مطابق چوٹ زیادہ سنجیدہ نہیں ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔اسپتال کے رپورٹ کے مطابق ان کی اسکین رپورٹ میں کوئی سنگین بات نظر نہیں آئی ہے ، لیکن ڈنڈا کو دو دن کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 میں " ٹریپل سنچری " بنانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے ایم ایس دھونی

 

سال 2011 کی سید مشتاق علی چیمپئن شپ کی فاتح بنگال کی ٹیم گھریلو ٹوئنٹی -20 مہم 21 فروری کو کٹک کے بارامتی اسٹیڈیم میں میزورم کے خلاف شروع کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ ورلڈ کپ کو لے کر کیا بڑا دعوی ، کہی یہ بات

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز