ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 80 کی دہائی کی کٹ پہن کر کھیلے گی آسٹریلیائی ٹیم ، یہ ہے بڑی وجہ

ہندوستان اور آسٹریلیا ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں دم دکھانے کے بعد اب ون ڈے سیریز میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں ۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز 12 جنوری سے شروع ہورہی ہے ۔

Jan 11, 2019 03:00 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 03:00 PM IST

ہندوستان اور آسٹریلیا ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں دم دکھانے کے بعد اب ون ڈے سیریز میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں ۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز 12 جنوری سے شروع ہورہی ہے ۔ گھریلو ٹیم اس وقت کافی خراب حالت میں ہے ، جس کے پیش نظر سلیکٹرس نے اس سیریز کیلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں ۔

ان سب کے علاوہ آسٹریلیا ئی ٹیم ہندوستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ایک مرتبہ پھر سے 40 سال پرانی یادوں کو بھی تازہ کرنے والی ہے۔ آسٹریلیائی کھلاڑی اس میچ میں 1980 کی دہائی میں آسٹریلیائی ٹیم کے ذریعہ استعمال کی گئی ریٹرو کٹ پہنیں گے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس میچ میں آسٹریلیائی کھلاڑی وہی کٹ پہن کر اتریں گے ، جو آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف 1986 میں سیریز کے دوران پہنی تھی ۔

ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 80 کی دہائی کی کٹ پہن کر کھیلے گی آسٹریلیائی ٹیم ، یہ ہے بڑی وجہ

ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 80 کی دہائی کی کٹ پہن کر کھیلے گی آسٹریلیائی ٹیم ، یہ ہے بڑی وجہ

پیٹر سڈل ، جو ون ڈے ٹیم میں تقریبا 8 سالوں کے بعد واپسی کررہے ہیں ، وہ اس میچ کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔ سڈل نے کہا کہ یہ شاندار ہے ۔ مجھے کل ہی پتہ چلا کہ ہم وہ والی کٹ پہن کر اترنے والے ہیں ۔ اس لئے لڑکے ان پیکٹوں کو کھولنے کو لے کر کافی پرجوش تھے ۔ ہر کوئی بہت متاثر ہیں ۔

خیال رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم 1980 کی دہائی میں ون ڈے کھیلنے کے دوران ہرے اور سنہرے رنگ کی کٹ پہنا کرتی تھی ۔ حالانکہ اس کے بعد سے جرسی میں کئی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔ بہر حال آسٹریلیائی کرکٹ کی جانب سے کی گئی یہ دلچسپ تبدیلی ہے ۔ کیونکہ اس کے ذریعہ وہ لیجنڈ کرکٹروں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : تیسرے ٹیسٹ سے پہلے شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم اور سرفراز احمد کو اہم مشورہ ، کہا : اس کھلاڑی کو موقع دو

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز