Live Results Assembly Elections 2018

ایشیا کپ کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس کا پھر دھماکہ ، بنائی طوفانی ڈبل سنچری ، لگائے 32 چوکے

بنگلہ دیش کے نوجوان بلے باز لٹن داس ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف سنچری لگانے کے بعد چھا گئے تھے ۔ اس میچ میں وہ 117 گیندوں پر 121 رن بناکر آوٹ ہوئے۔

Oct 11, 2018 03:28 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 03:28 PM IST

بنگلہ دیش کے نوجوان بلے باز لٹن داس ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف سنچری لگانے کے بعد چھا گئے تھے ۔ اس میچ میں وہ 117 گیندوں پر 121 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ویسے انہوں نے اپنی فارم بنگلہ دیش کی گھریلو کرکٹ میں بھی برقرار رکھی ہے۔ نیشنل کرکٹ لیگ میں کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹیم رنگ پور رائیڈرس کی جانب سے شاندار ڈبل سنچری بنائی ۔

پہلی اننگز میں رنگ پور رائیڈرس 151 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی تھی اور اس دوران لٹن داس 17 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ جواب میں بلے بازی کرنے اتری راج شاہی ڈویزن کی ٹیم نے چار وکٹ پر589 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 438 رنوں کی سبقت حاصل کی ۔

ایشیا کپ کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس کا پھر دھماکہ ، بنائی طوفانی ڈبل سنچری ، لگائے 32 چوکے

لٹن داس 142 گیندوں میں 203 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس دوران انہوں نے 32 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔

دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے اتری رنگ پور رائیڈرس کی ٹیم کو لٹن داس نے شاندار شروعات دی ۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک رنگ پور کا دوسری اننگز میں 49 اوورس کے بعد دو وکٹ پر 319 رن تھا۔ اس دوران لٹن داس نے طوفانی ڈبل سنچری لگائی ۔ انہوں نے 140 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری پوری کی ۔ یہ بنگلہ دیش کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بنائی گئی سب سے تیز ڈبل سنچری ہے۔ لٹن داس 142 گیندوں میں 203 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس دوران انہوں نے 32 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔

اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ دان ہی کے ہی نام تھا ۔ انہوں نے 190 گیندوں میں ڈبل سنچری سال رواں ہی ایسٹ زون کی طرف سے کھیلتے ہوئے سینٹرل زون کے خلاف بنائی تھی ۔ دنیا میں یہ ریکارڈ افغانستان کے شفیق اللہ شفق کے نام ہے ۔ شفق نے 89 گیندوں میں ڈبل سنچری لگائی تھی ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے اس تیز گیند باز نے اڑائے آسٹریلیا کے ہوش ، 100 سالوں میں کوئی گیند باز نہیں دے سکا ہے یہ کارنامہ انجام !۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز