جب 11 گیندوں میں ایک رن پر 7 وکٹ لے کر ٹیم بن گئی چمپئن

جب سے انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا ہے ، تب سے ہی اس بات پر بحث ہورہی ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں دو نئی گیندوں کے استعمال نے گیند بازوں کو حاشیہ پر لا کھڑا کردیا ہے۔

Jun 25, 2018 10:14 PM IST | Updated on: Jun 25, 2018 10:14 PM IST

جب سے انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا ہے ، تب سے ہی اس بات پر بحث ہورہی ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں دو نئی گیندوں کے استعمال نے گیند بازوں کو حاشیہ پر لا کھڑا کردیا ہے۔ لیکن دوسری طرف ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا ہے ، جہاں صرف ایک رن دیتے ہوئے سات وکٹ گرا دئے گئے۔ نارتھ ہیمپٹن شائر میں واقع ایک کلب میچ میں پیٹر بورو کلب نے ہائی وائیکومب کرکٹ کلب کو جیت کے قریب پہنچنے کے بعد ہار کیلئے مجبور کردیا۔

ویب سائب ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 189 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہائی وائیکومب کی ٹیم جیت سے محض تین رن دور تھی اور اس کے پاس سات وکٹ باقی تھے ۔ یہان سے میچ کا دلچسپ موڑ شروع ہوا ۔ تیز گیند باز کیرن جونس نے چار گیندوں میں چار وکٹ جھٹکے اور اس اوور میں ایک بھی رن نہیں دیا ۔

جب 11 گیندوں میں ایک رن پر 7 وکٹ لے کر ٹیم بن گئی چمپئن

کرکٹ

آخری اوور ڈالنے کی ذمہ داری 16 سال کے آف اسپینرڈینیل ملک کو دی گئی۔ 57 رن بنانے والے ناتھن ہاکس نے پہلی گیند پر ایک رن لیا اور پھر ملک نے باقی تین وکٹ لے کر پیٹر بورو کلب کو ناقابل فراموش جیت دلادی۔ اسی کے ساتھ ہی پیٹر بورو نے ای سی بی نیشنل کلب چمپئن شپ کا خطاب بھی اپنے نام کرلیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز