وراٹ کوہلی اور رہانے کے سامنے ہی ہیڈ کوچ روی شاستری کو پڑی پھٹکار ، یہ ہے وجہ !۔

کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس ( سی او اے ) نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےکوچ روی شاستری کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرس کو یہ طے کرنے دیجئے کہ سب سے اچھی ٹیم ہے یا نہیں ۔

Nov 08, 2018 09:08 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 09:08 PM IST

کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس ( سی او اے ) نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےکوچ روی شاستری کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرس کو یہ طے کرنے دیجئے کہ سب سے اچھی ٹیم ہے یا نہیں ۔ انگلینڈ میں ٹیم انڈیا کی خراب کارکردگی کے بعد تنقید کی زد میں آئے شاستری نے کہا تھا کہ بیرون ممالک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے معاملہ میں یہ گزشتہ 15 سالوں کی سب سے اچھی ٹیم ہے۔

حیدرآباد میں حال ہی میں ٹیم انتظامیہ اور سی او اے کی میٹنگ میں روی شاستری نے ایک مرتبہ پھر اپنی باتوں کو دوہراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں بیرون ممالک کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے معاملہ میں یہ سب سے اچھی ٹیم ہے ، جس پر سابق کرکٹر سنیل گواسکر اور سورو گنگولی نے تیکھے رد عمل کا اظہار کیا ۔

وراٹ کوہلی اور رہانے کے سامنے ہی ہیڈ کوچ روی شاستری کو پڑی پھٹکار ، یہ ہے وجہ !۔

وراٹ کوہلی اور رہانے کے سامنے ہی ہیڈ کوچ روی شاستری کو پڑی پھٹکار ، یہ ہے وجہ !۔

میٹنگ میں موجود ایک افسر نے ایجنسی کو بتایا کہ شاستری نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کی تنقید کرتی ہے ، لیکن یہ ٹیم گزشتہ 15 سالوں میں بیرون ممالک سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہے۔ شاستری اس بات پر اپنا موقف پیش کررہے تھے ، جس میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں 1-3 سے ہار کے بعد کوہلی صحافیوں کے سوالات پر بھڑ ک گئے تھے ۔ کوہلی سے جب صحافی نے کہا کہ کیا وہ کوچ کے خیالات سے متفق نہیں ہیں ، تو انہوں نے اس کو جواب دیا تھا کہ "یہ آپ کے خیالات ہیں ، شکریہ "۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : تیرہ دن پہلے ہی ٹیم انڈیا کی آسٹریلیا دورے پر جیت " فکس " ، پھر کنگارووں کا ہوگا کلین سوئپ !۔

افسر کے مطابق شاستری جب ٹیم انڈیا کی تعریف کررہے تھے ، تبھی ایک سی او اے رکن نے انہیں درمیان میں روک دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سی او اے رکن نے انہیں کہا کہ اس میٹنگ کے موضوع پر لوٹئے اور اگلے آسٹریلیا دورے کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیجئے ۔ آپ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں کہ بیرون ممالک میں کارکردگی کے معاملہ میں یہ سب سے اچھی ٹیم ہے یا نہیں ، لوگوں کو فیصلہ کرنے دیجئے ۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کا سب سے عجیب و غریب ایکشن ، گیند پھنکنے کیلئے 360 ڈگری گھوما گیند باز ، دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی ساتھ کوہلی سے بھی کہا گیا کہ ہندوستانی ٹیم کو ہر ضروری سہولیات دی جارہی ہیں اور میدان پر اس کی کارکردگی میں یہ نظر آنا بھی چاہئے ۔ افسر نے کہا کہ میٹنگ میں ایک سینئر رکن نے شاستری - کوہلی سے کہا کہ بی سی سی آئی چاہتی ہے کہ ٹیم بیرون ممالک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی افسر نے انہیں کہا کہ آپ کو سب کچھ مہیا کرایا جارہا ہے ، سینٹرل کنٹریکٹ ، پریکٹس کی سہولیات اور آپ جو کچھ بھی چاہتے ہیں ، اس لئے یہ بالکل صحیح ہے کہ آپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

ایجنسی ان پٹ کے ساتھ ۔

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز