پاکستان کے اس تیز گیند باز نے اڑائے آسٹریلیا کے ہوش ، 100 سالوں میں کوئی گیند باز نہیں دے سکا ہے یہ کارنامہ انجام !۔

محمد عباس کا یہ نواں ٹیسٹ ہے اور وہ اب تک 49 وکٹ لے چکے ہیں ۔ موجود ہ وقت میں گیند بازی میں ان کی اوسط سب سے اچھی ہے۔

Oct 11, 2018 12:22 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 12:37 PM IST

دبئی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔ کھیل کے چوتھے دن پاکستان نے آسٹریلیا کے 136 رنوں پر تین وکٹ گرادئے اور اب اس کو جیت کیلئے سات وکٹوں کی درکار ہے ۔ وہیں آسٹریلیا کو میچ بچانے کیلئے پورے دن بلے بازی کرنے ہوگی اور جیت کیلئے اس کے سامنے اب بھی 326 رنوں کا پہاڑ ہے۔ دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر تیز گیند باز محمد عباس نے آسٹریلیا کی ناک میں دم کردیا ۔

پہلی اننگز میں چار وکٹ حاصل کرنے والے تیز گیند باز محمد عباس نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے تین وکٹ لے ڈالے ۔ دوسری اننگز میں ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے مل کر اسکور بورڈ پر 87 رن لگادئے تھے ، لیکن اس کے بعد عباس نے اپنی سوئنگ کا کمال دکھایا ۔ سب سے پہلے انہوں نے فنچ کو 49 رنوں پر آوٹ کیا ۔ اس کے بعد عباس نے شان مارش اور مشیل مارش کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کے اس تیز گیند باز نے اڑائے آسٹریلیا کے ہوش ، 100 سالوں میں کوئی گیند باز نہیں دے سکا ہے یہ کارنامہ انجام !۔

فوٹو ۔ ٹویٹر ۔ آئی سی سی ۔

آپ کو بتادیں کہ محمد عباس کا یہ نواں ٹیسٹ ہے اور وہ اب تک 49 وکٹ لے چکے ہیں ۔ موجود ہ وقت میں گیند بازی میں ان کی اوسط سب سے اچھی ہے۔ عباس 16.2 کی اوسط سے وکٹ لے رہے ہیں ۔ آسٹریلیا کے آئرن مانگر نے 17.97 کی اوسط سے 74 وکٹ لئے تھے ۔ آپ کو بتادیں کہ عباس نے اب تک 9 ٹیسٹ میں 14 بلے بازوں کو صفر پر آوٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیوی کی ادھوی خواہش پوری کرنے کیلئے 6 سال بعد اس کھلاڑی نے اٹھایا بلا اور پھر کردی رنوں کی برسات

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز