ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو ملی سزا ، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے دونوں کی ہوئی چھٹی

ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کرے گی ۔

Jan 11, 2019 05:07 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 05:07 PM IST

ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کرے گی ۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹو کی ممبر ڈیانا ایڈولجی نے لیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ہاردک پانڈیا نے ایک ٹی وی شو میں خواتین کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا ۔ بی سی سی آئی ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ راہل کو پلیئنگ الیون میں موقع نہیں مل پایا ہے وہیں پانڈیا ہفتہ کو کھیلے جانے والے میچ میں نہیں کھیلیں گے ۔ اس کو لے کر آخری فیصلے کا ابھی بھی انتظار ہے۔

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو ملی سزا ، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے دونوں کی ہوئی چھٹی

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو ملی سزا ، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے دونوں کی ہوئی چھٹی

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے پانڈیا کو بتادیا ہے کہ وہ کل ( ہفتہ ) کے میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں ۔ وہیں کے ایل راہل پہلے سے ہی پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کی ریس میں نہیں تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم انتظامیہ کو آفیشیل اطلاع کا انتظار ہے، جس کے ذریعہ یہ بات صاف ہوجائے گی کہ انہیں صرف ایک ہی میچ کیلئے سسپینڈ کیا گیا ہے یا واپس بھیج دیا جائے گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز