پاکستان کو پٹخنی دے کر جنوبی افریقہ کو ٹی 20 رینکنگ میں ہوا بڑا فائدہ ، جانیں کون ٹیم کس نمبر پر

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے ۔ ٹیموں کی نئی درجہ بندی میں سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کو فائدہ ہوا ہے ۔ اس نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

Feb 11, 2019 07:17 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 07:18 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے ۔ ٹیموں کی نئی درجہ بندی میں سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کو فائدہ ہوا ہے ۔ اس نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ جبکہ پاکستان اور ہندوستان کی رینکنگ میں کچھ فرق نہیں پڑا ہے ۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کوتین پوائنٹس کا خسارہ ہوا ہے ۔ تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرا ہے ۔ وہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی ہندوستان 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے ۔

پاکستان کو پٹخنی دے کر جنوبی افریقہ کو ٹی 20 رینکنگ میں ہوا بڑا فائدہ ، جانیں کون ٹیم کس نمبر پر

تصویر: کرکٹ ساوتھ افریقہ ۔ ٹویٹر ۔

Loading...

انگلینڈ کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز ساتویں ، افغانستان آٹھویں ، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں کلدیپ یادو کی بڑی چھلانگ ، پاکستانی گیند باز شاداب خان کو چھوڑا پیچھے

 

وہیں گیند بازی میں ہندوستان کے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو آئی سی سی ٹوینٹی -20 درجہ بندی میں ایک مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ان کی بہترین رینکنگ ہے۔ جبکہ شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کو لے کر پی سی بی کے نئے مینجنگ ڈائریکٹرکا بڑا بیان ، کہی یہ بات

 

اس درجہ بندی میں کلدیپ ابھی افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان سے پیچھے ہیں۔ راشد آئی سی سی کی رینکنگ میں چوٹی پر قابض ہیں ۔ کلدیپ کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسپنر كرنال پانڈیا بھی 39 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر کے بہترین 58 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز