Live Results Assembly Elections 2018

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایسے ملے گی ٹیم انڈیا کو جیت ، دوسرے دن کرنے ہوں گے یہ تین بڑے کام

ابھی ایڈیلیڈ اوول میں ایک ہی دن کا کھیل ہوا ہے اور ٹیسٹ میچ میں ابھی بھی ٹیم انڈیا پلٹ وار کرکے یہ میچ جیت سکتی ہے۔

Dec 06, 2018 11:46 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 11:46 PM IST

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے دن ٹیم انڈیا کی بلے بازی امید کے مطابق نہیں رہی ۔ ایک سے بڑھ کر ایک بلے باز ہونے باوجودہندوستانی ٹیم 9 وکٹ پر 250 رن ہی بناسکی ۔ ویسے ابھی ایڈیلیڈ اوول میں ایک ہی دن کا کھیل ہوا ہے اور ٹیسٹ میچ میں ابھی بھی ٹیم انڈیا پلٹ وار کرکے یہ میچ جیت سکتی ہے۔

پہلے دن ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے تو مایوس کیا ، لیکن دوسرے دن گیند بازوں کو اپنا جلوہ دکھانا ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم تین بہترین تیز گیند بازوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ جسپریت بمبرہ ، محمد سمیع اور ایشانت شرما آسٹریلیا کے غیر تجربہ کار بلے بازوں پر دباو بناسکتے ہیں ۔ خاص کر جسپریت بمبرہ کو کئی کنگارو بلے باز پہلی مرتبہ کھیلیں گے ، جن کا عجیب ایکشن انہیں پریشان کرسکتا ہے ۔ ٹیم انڈیا کو نئی گیند سے وکٹ نکالنی ہوگی ۔ اگر ٹیم انڈیا کو جلد وکٹ نہیں ملی تو انہیں صحیح لائن پر گیند بازی کرکے رن کو روکنا ہوگا ۔ تاکہ مخالف بلے باز خراب شارٹ کھیلنے پر مجبور ہوں ۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایسے ملے گی ٹیم انڈیا کو جیت ، دوسرے دن کرنے ہوں گے یہ تین بڑے کام

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایسے ملے گی ٹیم انڈیا کو جیت ، دوسرے دن کرنے ہوں گے یہ تین بڑے کام

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لائن کو مدد مل رہی ہے۔ ایسے میں اب ٹیم انڈیا کو اپنے آف اسپنر اشون سے کافی امید ہوگی کہ وہ کنگارو بلے بازوں کو پریشان کریں ۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا ٹیم میں پانچ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور اشون بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو کافی پریشان کرتے ہیں ۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیائی ٹیم نے نہ صرف اپنی گیند بازی بلکہ اپنی فیلڈنگ سے بھی ٹیم انڈیا کو خبر دار کیا ۔ عثمان خواجہ نے گلی میں وراٹ کوہلی کا زبردست کیچ پکڑا تو وہیں کمنس نے شاندار انداز میں پجارا کو رن آوٹ کیا ۔ حال کے دنوں میں ٹیم انڈیا کی فیلڈنگ کافی خراب رہی ہے۔ انگلینڈ میں ٹیم انڈیا نے کئی کیچ چھوڑے تھے ، لیکن اگر ایڈیلیڈ ٹیسٹ جیتنا ہے تو ہندوستانی ٹیم کو فیلڈنگ پر بھی توجہ دینی ہوگی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز