آسٹریلیا بمقابلہ ہندوستان : آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم انڈیا ونڈے رینکنگ میں بنی نمبر ون

Sep 24, 2017 01:41 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 09:55 PM IST

اندور : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو اندور میں کھیلے گئے یک روزہ میچ میں پانچ وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا آئی سی سی ریکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم انڈیا اب ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ یک روزہ میچوں میں بھی بادشاہ بن گئی ہے۔

ارون فنچ کی شاندار سنچری اور کپتان اسمتھ کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 293 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا ہے اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 294 رنوں کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں اتری ٹیم انڈیا نے 47.5 اوورس میں ہدف پورا کرلیا ۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے روہت شرما نے 70 ، اجنکیا رہانے نے 71 ، کپتان کوہلی نے 28 ، ہاردک پانڈیا نے 78 ، کیدار جادھو نے دو ، منیش پانڈے نے 36 اور ایم ایس دھونی نے تین رن بنائے ۔ کمنس نے دو ، کلٹر نائل ، رچرڈسن اور اے سی اگر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آسٹریلیا بمقابلہ ہندوستان : آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم انڈیا ونڈے رینکنگ میں بنی نمبر ون

قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سلامی بلے بازی ارون فنچ کی شاندار سنچری اور کپتان اسمتھ کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 293 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ارون فنچ نے 124 رن کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ کپتان اسمتھ نے 63 رن جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 42 رن بنائے ۔ اسٹوئنس نے 27 ، میکسویل نے پانچ ، ہیڈ نے چار ، ہینڈسکیمپ نے تین اور اگر نے نو رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کلدیپ اور بمبرہ نے دو دو اور ہارد پانڈیا اور چہل نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز