Live Results Assembly Elections 2018

سنچری بنانے کے بعد چتیشور پجارا نے کہا : وکٹ پر رنز بنانا مشکل

ہندستانی بلے باز چتیشور پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن اکیلے دم پر سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھالا ، لیکن انہوں نے باقی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ایڈیلیڈاوول کی پچ چیلنج سے بھری ہے ، جس پر رن بنانا مشکل ہے۔

Dec 06, 2018 09:20 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 09:20 PM IST

ہندستانی بلے باز چتیشور پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن اکیلے دم پر سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھالا ، لیکن انہوں نے باقی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ایڈیلیڈاوول کی پچ چیلنج سے بھری ہے ، جس پر رن بنانا مشکل ہے۔

پجارا نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 123 رنز کی سنچری بنائی اور ایک اینڈ پر ڈٹ کر رن بناتے رہے جبکہ دوسرے سرے پر وکٹ گرتے رہے۔ اننگز میں دوسرا بڑا اسکور روہت شرما کے محض 37 رن تھے۔ پجارا نے جمعرات کو پہلے دن کے اختتام کے بعد یہاں مانا کہ بلے بازی کے لحاظ سے پچ مشکل تھی۔

سنچری بنانے کے بعد چتیشور پجارا نے کہا : وکٹ پر رنز بنانا مشکل

سنچری بنانے کے بعد چتیشور پجارا نے کہا : وکٹ پر رنز بنانا مشکل

انہوں نے ٹیم کے باقی بلے بازوں کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ اس پچ پر گیند بازوں کو فائدہ مل رہا تھا اور رنز کے لحاظ سے یہ آسان نہیں تھی۔ میں آسٹریلیا کی اننگز میں بھی ہندوستانی بولروں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکروں گا۔ کئی بار ٹی وی پر دیکھنے سے نہیں لگتا ، لیکن پہلے اور دوسرے سیشن میں بلے بازی میں بہت فرق ہوتا ہے۔ یہ آسان وکٹ نہیں ہے۔

پجارا نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ گراؤنڈ پر گھاس ہے اور ایک گیند پچ پر تیزی سے آتي تھی اور کچھ ایک رک رک کر آتی تھی۔ یہ ملی جلی پچ ہے اور یہاں بیٹنگ آسان نہیں ہے۔ پجارا نے میچ میں اپنی 16 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور اس معاملے میں سابق کپتان سورو گنگولی کی برابری کر لی۔

Loading...

پجارا نے باقی بلے بازوں کے مقابلے میں اپنی اننگز کو لے کر کہاکہ میں نے دو سیشن تک کھیلا اور سوچ کر ہی گیندیں چنيں۔ میں نے کئی گیندیں چھوڑ بھی دیں اور اس لئے زیادہ دیر تک کھیل سکا۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آسٹریلوی اننگز میں ہندستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو اس وکٹ پر اچھی کامیابی مل سکتی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز