حیدرآباد ٹیسٹ : پھر ٹوٹا سیکورٹی کا گھیرا ، میچ کے دوران وراٹ کوہلی کو گلے لگانے پہنچ گیا ایک مداح

ہندوستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے درمیان آج ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کاایک پُرجوش مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے سیکورٹی کو چکمہ دے کر میدان میں آگیا ۔

Oct 12, 2018 04:06 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 04:06 PM IST

ہندوستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے درمیان آج ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کاایک پُرجوش مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے سیکورٹی کو چکمہ دے کر میدان میں آگیا ۔تاہم اسے اُس وقت پکڑ لیاگیا جب وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو گلے لگانے کی کوشش کررہا تھا۔کوہلی ، اس میچ میں مڈوکٹ پرفیلڈنگ کر رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

بعد ازاں سیکوریٹی افسران اس پُرجوش مداح کو کھینچ کر وہاں سے لے گئے۔اسی دوران ہجوم نے تالیاں بجانا شروع کردیا۔ میدان پرموجود امپائرس نے کوہلی کو مایوس دیکھ کر ڈرنکس کا اعلان کردیا۔راج کوٹ میں گزشتہ ہفتہ کھیلے گئے پہلے ہفتہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا اور اب یہ ایسا دوسرا واقعہ ہے۔

حیدرآباد ٹیسٹ : پھر ٹوٹا سیکورٹی کا گھیرا ، میچ کے دوران وراٹ کوہلی کو گلے لگانے پہنچ گیا ایک مداح

حیدرآباد ٹیسٹ : پھر ٹوٹا سیکورٹی کا گھیرا ، میچ کے دوران وراٹ کوہلی کو گلے لگانے پہنچ گیا ایک مداح

یہ بھی پڑھیں : وراٹ - دھونی کو مات دینے والا گیند باز کررہا ہے خون کی الٹیاں ، کرکٹ کھیلنا بھی کیا بند !۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز