Live Results Assembly Elections 2018

وراٹ - دھونی کو مات دینے والا گیند باز کررہا ہے خون کی الٹیاں ، کرکٹ کھیلنا بھی کیا بند !۔

آسٹریلیا سے مل رہی خبروں کے مطابق اس کھلاڑی کی طبیعت کافی خراب ہے ۔ ہیسٹنگس کو گزشتہ تین چار مہینوں سے خون کی الٹیاں ہورہی ہیں۔

Oct 12, 2018 03:54 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 03:54 PM IST

اپنی زبردست لائن لینتھ اور لوور آرڈر میں اچھی بلے بازی کیلئے مشہور آسٹریلیا کے آل راونڈر جان ہیسٹنگس نے کرکٹ کھیلنا بند کردیا ہے۔ آسٹریلیا سے مل رہی خبروں کے مطابق اس کھلاڑی کی طبیعت کافی خراب ہے ۔ ہیسٹنگس کو گزشتہ تین چار مہینوں سے خون کی الٹیاں ہورہی ہیں ، جس کی وجہ سے انہوں نے کچھ وقت کیلئے کھیلنا بند کردیا ہے ۔ اپنی بیماری کی اطلاع خود ہیسٹنگس نے ہی کرکٹ آسٹریلیا کو دی ہے۔

بگ بیش لیگ میں ملبورن اسٹارس کے کپتان رہ چکے ہیسٹنگس نے مئی میں سڈنی سکسرس کے ساتھ قرار کیا تھا ، لیکن اب ان کا بگ بیش لیگ میں کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کو دئے ایک انٹرویو میں ہیسٹنگس نے کہا کہ گزشتہ تین اور چار مہینوں سے میں مشکل حالات سے گزر رہا ہوں ، جب بھی میں گیند بازی کیلئے تیار ہوتا ہوں ، تو مجھے کھانسی ہوتی ہے اور اس میں خون بھی آتا ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں اس سال گیند بازی نہیں کرپاوں گا ۔ صحیح ہونے کے بعد ہی میں واپس میدان پر نظر آوںگا ۔

وراٹ - دھونی کو مات دینے والا گیند باز کررہا ہے خون کی الٹیاں ، کرکٹ کھیلنا بھی کیا بند !۔

وراٹ - دھونی کو مات دینے والا گیند باز کررہا ہے خون کی الٹیاں ، کرکٹ کھیلنا بھی کیا بند !۔

آسٹریلیا کیلئے 29 ونڈے میں 53 وکٹ لینے والے تیز گیند باز ہیسٹنگس نے ٹیم انڈیا کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں میں 12 وکٹ لئے ہیں ۔ سال 2016 میں ملبورن میں کھیلے گئے مقابلے میں اس گیند باز نے ہندوستان کے خلاف چار وکٹ لئے تھے ۔ انہوں نے رہانے ، دھونی اور وراٹ جیسے بلے بازوں کو آوٹ کیا تھا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ریشبھ پنت کے ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کے بعد دھونی نے لیا بڑا فیصلہ ، کسی کو نہیں تھی یہ امید !۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز