ٹینس اسٹار سے چھوٹا قد ہونا ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو گزرا ناگوار ، اسٹیج پر ہی کردی ایسی "حرکت "۔

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ان دنوں بہترین بلے بازی اور کپتانی کے علاوہ اپنے انڈورسمنٹ کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں ۔

Oct 10, 2018 11:58 AM IST | Updated on: Oct 10, 2018 12:08 PM IST

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ان دنوں بہترین بلے بازی اور کپتانی کے علاوہ اپنے انڈورسمنٹ کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ حالانکہ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران وراٹ کوہلی کے ساتھ حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا ۔ دراصل گھڑی بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی ٹساں کے پروگرام کے دوران وراٹ کوہلی 20 سال کی ہندوستانی ٹینس اسٹار کرمن کور تھانڈی کے مساوی اپنا قدکرنے کیلئے سیڑھی پر چڑھے ہوئے نظر آئے۔

آپ کو بتادیں کہ 29 سال کے کرکٹر وراٹ کوہلی کا قد پانچ فٹ نو انچ ہے جبکہ کرمن کا قد پانچ فٹ گیارہ انچ ہے ۔ ممبئی کے باندرہ میں ٹساں کمپنی کے اسپیشل ایڈیشن کے لانچ کے موقع پر جب دونوں کو کمپنی کی گھڑی پہن کر دکھانی تھی ، تو وراٹ کو کرمن کے اپنا قد برابر کرنے کیلئے سیڑھی کا سہارا لینا پڑا اور اس دوران وہاں موجود ہر شخص مسکراتا ہوا نظر آیا ۔ جبکہ وراٹ کی اس حرکت کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب بحث ہورہی ہے۔

ٹینس اسٹار سے چھوٹا قد ہونا ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو گزرا ناگوار ، اسٹیج پر ہی کردی ایسی

وراٹ کوہلی ۔

حالانکہ اس موقع پر وراٹ اور کرمن کے علاوہ ستنام سنگھ ، عادل بیدی ، شیوانی کٹاریا ، سچکا کمار انگلے ، پنکی رانی اور منوج کمار وغیرہ بھی اسپورٹس اسٹارس موجود تھے ۔ یہ سبھی کھلاڑی کپتان کوہلی کے وراٹ کوہلی فاونڈیشن سے جڑے ہوئے ہیں ۔

ٹیم انڈیا کے سب سے فٹ کھلاڑی مانے جانے والے وراٹ کوہلی کی اچھی ہائٹ ہے ، لیکن اس پروگرام کے دوران وہ کرمن اور ستنام جیسے اسٹاروں کے سامنے پوڈیم پر چھوٹے نظر آرہے تھے ۔ ویسے اس دوران وراٹ کوہلی تصویر کھینچواتے وقت خود بھی ہنس رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فخرزمان کے ساتھ معاشقہ کولے کراس بالی ووڈ اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے دیا یہ جواب

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز