ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : تیسرے ٹی 20 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، یہ کھلاڑی ہوا شامل

جسپريت بمراه، کلدیپ یادو اور امیش یادو کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار کو چنئی میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹوینٹی 20 میچ میں ہندستانی کرکٹ ٹیم سے آرام دیا گیا ہے۔

Nov 09, 2018 05:32 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 05:32 PM IST

جسپريت بمراه، کلدیپ یادو اور امیش یادو کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار کو چنئی میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹوینٹی 20 میچ میں ہندستانی کرکٹ ٹیم سے آرام دیا گیا ہے۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے جمعہ کو اس کااعلان کیا۔ تینوں بولروں کو آسٹریلیا کے آئندہ دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ بالکل فٹ رہ سکیں۔ سلیکٹرز نے فاسٹ بولر سدھارتھ کول کو آخری ٹوینٹی 20 میں ہندستانی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

ہندستان نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر 2-0 سے پہلے ہی سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ون ڈے میں اس نے 3-1 سے جیت اپنے نام کی تھی۔ بمراه کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں بھی آرام دیا گیا تھا ،لیکن سیریز کے آخری تین میچوں میں کھیلے تھے۔

ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : تیسرے ٹی 20  کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، یہ کھلاڑی ہوا شامل

ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو ۔

بمراه نے دو ٹوینٹی 20 میچوں میں تین وکٹ نکالے تھے اور آٹھ اوورز میں صرف 47 رنز دیے تھے۔ امیش نے اگرچہ پہلا ہی ٹوینٹی 20 میچ کھیلا تھا اور چار اوورز میں 36 رن پر ایک وکٹ نکالا، وہ ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں آخری الیون کا حصہ تھے۔

کلدیپ کو بھی پہلے ون ڈے میں آرام دیا گیا تھا لیکن باقی چار میچوں میں وہ کھیلے تھے اور دونوں ٹوینٹی 20 میچوں میں بھی کھیلے تھے۔ کلدیپ کا ونڈيز کے خلاف مظاہرہ بہترین رہا ہے اور انہوں نے ون ڈے میں 19.88 کے اوسط سے نو وکٹ لئے تھے جبکہ دو ٹوینٹی 20 میں پانچ وکٹ نکالے تھے۔ وہ کولکاتہ میں مین آف دی میچ رہے تھے۔

Loading...

آخری میچ کے لیے ٹیم میں شامل سدھارتھ نے اب تک ہندستانی ٹیم کے لیے تین ون ڈے اور دو ٹوینٹی 20 میچ ہی کھیلے ہیں۔ وہ ستمبر میں ہندوستان کے کیلئے ایشیا کپ میں کھیلے تھے۔ سدھارتھ کے علاوہ بھونیشور کمار، خلیل احمد دیگر فاسٹ بولر ہیں۔ اس کے علاوہ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم میں یجویندر چہل، کرنال پانڈیا، شہباز ندیم اور واشنگٹن سندر دیگر اسپنر ہیں۔

ٹیم انڈیا :روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، لوکیش راہل، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، منیش پانڈے، شريس ایر، رشبھ پنت، کرنال پانڈیا، واشنگٹن سندر ، یجویندر چہل، بھونیشور کمار، خلیل احمد، شہباز ندیم، سدھارتھ کول۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان چھوڑو والے بیان پر وراٹ کوہلی نے دی صفائی ، بی سی سی آئی بھی ناراض !۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز