تیرہ دن پہلے ہی ٹیم انڈیا کی آسٹریلیا دورے پر جیت " فکس " ، پھر کنگارووں کا ہوگا کلین سوئپ !۔

فاسٹ بولر مچل اسٹارک، تجربہ کار اسپنر ناتھن لیون اور آل راؤنڈر مچل مارش کو جنوبی افریقہ اور ہندستان کے خلاف آئندہ ٹوینٹی 20 سیریز کے لئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سے آرام دیا گیا ہے۔

Nov 08, 2018 07:46 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 07:46 PM IST

فاسٹ بولر مچل اسٹارک، تجربہ کار اسپنر ناتھن لیون اور آل راؤنڈر مچل مارش کو جنوبی افریقہ اور ہندستان کے خلاف آئندہ ٹوینٹی 20 سیریز کے لئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سے آرام دیا گیا ہے۔ ہندستان کے خلاف گھریلو ٹسٹ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کو جمعرات کو اعلان آسٹریلوی ٹوینٹی 20 ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے بتایا کہ ان تینوں کھلاڑیوں اور پیٹر سڈل کو ٹوینٹی 20 ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اور ہندستان کے خلاف آئندہ چار ٹسٹ میچوں کی سیریز اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر فی الحال اچھا ہو گا کہ یہ شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ کھیلیں۔

تیرہ دن پہلے ہی ٹیم انڈیا کی آسٹریلیا دورے پر جیت

ٹیم انڈیا کی فائل فوٹو ۔

اسٹارک، لیون اور مارش کی غیر موجودگی میں مارکس اسٹوئنس اور جیسن کے پاس 13 رکنی ٹیم میں خود کو ثابت کرنے کا موقع رہے گا۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ سے ایک اور ہندستان کے خلاف تین ٹوینٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔

لینگر نے کہاکہ یو اے ای سے واپسی کے بعد ہمارا گھریلو طویل سیزن ہے۔ ہمیں عالمی کپ اور ایشیز میں بھی کھیلنا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم ٹوینٹی 20 میں بھی اپنی بہترین ٹیم اتاریں اور ٹیسٹ میں بھی ہماری تیاری اچھی رہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چاروں کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے ہر فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ہندستان کے خلاف مشکل ٹسٹ سیریز کے پیش نظر ان کی طویل فارمیٹ میں تیاری بھی مضبوط ہونا چاہیے اور شیفیلڈ سے انہیں یہ موقع مل سکتا ہے۔

Loading...

آرون فنچ کی کپتانی میں آسٹریلیا نے 19 میں سے اپنے 17 ون ڈے میچ گنوا دیے ہیں اور اسے پاکستان سے ٹوینٹی 20 سیریز میں 0-3 سے ہار کھانی پڑی ہے۔ٹوینٹی 20 ٹیم میں بائیں ہاتھ کے جیسن کی چوٹ کے بعد واپسی ہو رہی ہے جبکہ پاکستان سریز سے باہر رہے اسٹوئنس کی بھی 13 رکنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ لینگر نے کہاکہ مارکس ہوشیار کھلاڑی ہیں، وہ مڈل آرڈر میں بلے باز ہیں اور بولنگ میں بھی اچھے متبادل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جیسن بھی بالکل فٹ ہیں اور ان کی بھی ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ تکنیکی طور پر ٹیم میں بائیں ہاتھ کا سوئنگ بولر ہونا بھی اچھا ہے اور چار میچوں کی سیریز میں ہم اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیم اس طرح ہے:۔

آرون فنچ (کپتان)، ایلیکس کاری، ایشٹن ایگر، جیسن بهرینڈرف، ناتھن كولٹر نائل، کرس لن، گلین میکسویل، بین میكڈرموٹ، ڈی آركي شارٹ، بلی اسٹنلیك، مارکس اسٹوئنس، اینڈریو ٹائی، ایڈم زمپا ۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی کھلاڑیوں کو لے کر تبصرہ کرکے تنازع میں پھنسے وراٹ کوہلی ، لوگوں نے جم کر سنائی کھری کھوٹی

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز