Live Results Assembly Elections 2018

ریشبھ پنت کے ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کے بعد دھونی نے لیا بڑا فیصلہ ، کسی کو نہیں تھی یہ امید !۔

ویسٹ انڈیز ونڈے سیریز سے پہلے ایک بڑی خبر آرہی ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ میں کھیل سکتے ہیں ۔

Oct 12, 2018 03:42 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 03:42 PM IST

ویسٹ انڈیز ونڈے سیریز سے پہلے ایک بڑی خبر آرہی ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ میں کھیل سکتے ہیں ۔ دھونی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے میدان پر اتر سکتے ہیں ۔وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل مقابلے 14 اکتوبر اور سیمی فائنل میچ 17 اکتوبر سے ہونے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق ایم ایس دھونی نے یہ فیصلہ خراب فارم سے باہر آنے کیلئے کیا ہے ۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ونڈے سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہونا ہے۔

خیال رہے کہ دھونی گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور ان کی بلے بازی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی محدود اووروں کے فارمیٹ میں ہی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ برس 15 ون ڈے اور سات ٹی۔20 بین الاقوامی میچوں میں ہی حصہ لیا ہے ۔ تاہم ان 21 میچوں میں ایک بھی سنچری نہیں ہے ۔ یہی نہیں 50 سے زیادہ کا اوسط رکھنے والے دھونی 30.14 کی اوسط سے ہی رن بنا رہے ہیں ۔

ریشبھ پنت کے ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کے بعد دھونی نے لیا بڑا فیصلہ ، کسی کو نہیں تھی یہ امید !۔

ریشبھ پنت کے ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کے بعد دھونی نے لیا بڑا فیصلہ ، کسی کو نہیں تھی یہ امید !۔

اگلے سال ورلڈ کپ ہے اور دھونی کا فارم میں نہ ہونا ٹیم انڈیا کیلئے تشویش کا باعث ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دھونی اب گھریلو کرکٹ میں بھی کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ونڈے میچوں کیلئے ریشبھ پنت کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ انہیں دھونی کا قائم مقام بتایا جارہا ہے اور حالیہ دنوں میں ریشبھ پنت نے بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ بھی کیا ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : حیدرآباد ٹیسٹ : ڈیبیو میچ میں ہی شردل ٹھاکر کے ساتھ ہوگئی "انہونی "، میدان سے جانا پڑگیا باہر

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز