ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کو لے کر پی سی بی کے نئے مینجنگ ڈائریکٹرکا بڑا بیان ، کہی یہ بات

وسیم خان کا خیال ہے کہ مستقل قریب میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے کا امکان بہت کم ہے ، لیکن دونوں ٹیموں کو میدان پر لانے کے لئے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Feb 11, 2019 04:04 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 04:04 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے منیجننگ ڈائرکٹر وسیم خان کا خیال ہے کہ مستقل قریب میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے کا امکان بہت کم ہے ، لیکن دونوں ٹیموں کو میدان پر لانے کے لئے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔  لیسٹرشاير کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سابق چیف ایگزیکٹو افسر وسیم خان نے اس ہفتہ پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور میں صحافیوں سے یہ بات کہی۔

وسیم خان نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کھیلے جانے کے سوال پر کہا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اس کا حل جلد نکلے گا۔ ہندوستان میں الیکشن ہونے والے ہیں ، اس وجہ سے مستقبل قریب میں کچھ نہیں ہونے والا ہے ۔ لیکن پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ہم سب اس سلسلے میں ہندوستان سے بات چیت شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کو لے کر پی سی بی کے نئے مینجنگ ڈائریکٹرکا بڑا بیان ، کہی یہ بات

فائل فوٹو

Loading...

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم مسلسل ہندوستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے کہتے رہتے ہیں ، لیکن ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے جب ہندوستان کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلنے کی تجویز آئے۔ یہ کافی افسوس کی بات ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف نہیں کھیل رہے ہیں ۔ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ہندوستان کا ہمیشہ انتظار نہیں کرسکتے۔ ہماری توجہ پاکستان کرکٹ کو فروغ دینے کی طرف ہے۔ ہم اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر کامیابی دلانا چاہتے ہیں ، جس کے لئے ہم کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وسیم اکرم کا بڑا بیان ، پاکستانی ٹیم نہیں ، یہ ٹیم ہے کرکٹ عالمی کپ کی سب سے مضبوط دعویدار

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز