Live Results Assembly Elections 2018

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان ، اس بڑے گیند باز کی ہوئی واپسی

جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیےپاکستان نے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ۔

Dec 07, 2018 04:49 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 04:49 PM IST

جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیےپاکستان نے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر، دوسرا 3 جنوری اور تیسرا 11 جنوری سے شروع ہو گا۔علاوہ ازیں دونوں کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔

پاکستانی سلیکٹرس نے اس مرتبہ اپنے تیز گیند محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں ٹیم میں شامل ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان ، اس بڑے گیند باز کی ہوئی واپسی

پاکستانی ٹیم ۔ فوٹو: پی سی بی ٹویٹر ۔

پاکستانی 16 رکنی اسکواڈ :  سرفراز احمد ، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابراعظم، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان ، یاسر شاہ ، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر ، حسن علی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سے قبل سرفراز احمد کی "کپتانی" پر پھر منڈلانے لگا خطرہ ؟ یہ ہے بڑی وجہ

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز