پاکستانی بلے باز حارث سہیل کا سنسنی خیز الزام ، آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے کی سلیجنگ ، کہی ایسی بات ؟

دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کےخلاف 110 رنز کی اننگز کھیلنے والے حارث سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اننگز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کی جانب سے جملے کسنے اور نازیبا الفاظ کا سامنا کرنا پڑا ۔

Oct 10, 2018 04:23 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 04:23 PM IST

دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کےخلاف 110 رنز کی اننگز کھیلنے والے حارث سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اننگز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کی جانب سے جملے کسنے اور نازیبا الفاظ کا سامنا کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں حریف ٹیم پر جملے کسنے اور نازیبا الفاظ ادا کرنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل نے بتایا کہ میں شریف آدمی ہوں اور میں نے جملے بازی کو نظر انداز کرکے تمام توجہ اپنی بیٹنگ پر مرکوز رکھی ۔

پاکستانی بلے باز حارث سہیل کا سنسنی خیز الزام ، آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے کی سلیجنگ ، کہی ایسی بات ؟

پاکستانی بلے باز حارث سہیل کا سنسنی خیز الزام ، دبئی ٹیسٹ  میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے کی سلیجنگ ، کہی ایسی بات ؟

حارث سہیل نے کہاکہ اننگز کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز مجھے مشتعل کرنے کیلئے جملے بازی کرتے رہے تاہم میں نے سنی ان سنی کردی ،ایک کان سے سنتا دوسرے کان سے نکالتا رہا ۔ واضح رہے کہ 29 سالہ حارث سہیل نے اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل وہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے39 میچ کھیلنے کے بعد کوئی سنچری نہیں بناسکے تھے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : الیکٹریشین بننے جارہا تھا پاکستان کا یہ کھلاڑی ، شعیب ملک بن کر آئے مسیحا اور بدل گئی زندگی ، اب آسٹریلیا کے چھڑا رہا چھکے

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز