Live Results Assembly Elections 2018

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا ، اچھی فارم میں چل رہا یہ کھلاڑی ہوا باہر

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سلامی بلے باز امام الحق چوٹ لگنے کی وجہ سے دوسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

Oct 12, 2018 11:17 AM IST | Updated on: Oct 12, 2018 11:17 AM IST

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سلامی بلے باز امام الحق چوٹ لگنے کی وجہ سے دوسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ پہلے میچ میں امام الحق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ پہلی اننگز میں امام نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر 205 رنوں کی شاندار شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 76رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 48رنز بنائے تھے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں امام کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امام الحق کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران فیلڈنگ میں ڈائیو کرتے ہوئے امام زخمی ہوگئے تھے ۔

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا ، اچھی فارم میں چل رہا یہ کھلاڑی ہوا باہر

امام الحق ۔ فوٹو ۔ اے ایف پی ۔

یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ گزشتہ روز ڈرا پر ختم ہوا تھا ۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ (141) کی شانداری سنچری اور ٹیم پین کے ناٹ آوٹ 61 اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا کرکٹ ٹسٹ ڈرا کرا لیاتھا ۔ یہ میچ تقریبا پاکستان کی جھولی میں جاچکا تھا ، مگر عثمان خواجہ ، ٹریوس ہیڈ اور ٹیم پین نےمیچ کو پاکستان کے منہ سے چھین لیا ۔ خواجہ نے 302 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 141 رن کی شاندر اننگز کھیلی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : دبئی ٹیسٹ : پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کیا اعتراف ، اس کھلاڑی نے منہ سے چھین لی جیت

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز