Live Results Assembly Elections 2018

دو سال کے بعد واپسی پر مچایا تھا تہلکہ ، دو سیریز کے بعد ہی پاکستان کے اس اسٹار آل راونڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کو کہا الوداع

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ا

Dec 05, 2018 11:08 AM IST | Updated on: Dec 05, 2018 11:08 AM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں جاری میچ کو اپنا آخری ٹیسٹ قرار دیا۔محمد حفیظ نے 15 سال کرکٹ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ فیصلہ ذاتی ہے،میں اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں، امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں اچھا پرفارم کرے گی۔

واضح رہے کہ غیرقانونی بالنگ ایکشن اور خراب فارم کے سبب محمد حفیظ کا کیریئر خصوصاً ٹیسٹ کرکٹ میں انہیں مسائل کا سامنا رہا اور حالیہ عرصے میں وہ وقتاً فوقتاً ٹیم سے ڈراپ ہوتے رہے ہیں ۔ان کے بالنگ ایکشن پر ماضی میں تین مرتبہ پابندی لگی لیکن وہ ہر مرتبہ اپنا ایکشن کلیئر کرانے میں کامیاب رہے البتہ بیٹنگ میں غیرمستقل مزاجی ان کی ٹیم میں تواتر کے ساتھ سلیکشن کی راہ میں حائل ہوتی رہی اور اسی وجہ سے انہیں متعدد حلقوں خصوصاً سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی رہا۔

دو سال کے بعد واپسی پر مچایا تھا تہلکہ ، دو سیریز کے بعد ہی پاکستان کے اس اسٹار آل راونڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کو کہا الوداع

پاکستانی ٹیم ۔ فوٹو: پی سی بی ٹویٹر ۔

پروفیسر کے نام سے مشہور حفیظ کی گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ذریعے اپنی قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی اور انہوں نے سنچری اسکور کر کے سلیکٹرز کے انتخاب کو درست ثابت کر دکھایا تھا۔لیکن اس کے بعد سے انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا تھا اور آخری 7ٹیسٹ اننگز میں صرف 66رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں جاری ٹیسٹ میچ حفیظ کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہے اور میچ کی دوسری اننگز میں اچھا اسکور کر کے ان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کا یادگار انداز میں اختتام کرنے کا نادر موقع ہے۔

Loading...

محمد حفیظ کی فائل فوٹو محمد حفیظ کی فائل فوٹو

محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 103 اننگز میں 38 اعشاریہ 35 کی اوسط سے 3 ہزار 644 رنز اسکور کئے ہیں اس دوران انہوں نے 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ اس کے علاوہ 53وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 224 رنز رہا جو بنگلہ دیش کے خلاف 2015میں کھلنا میں کیا تھا۔ حفیظ نے ابھی صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور وہ ون اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز