پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کراری شکست کی بتائی یہ وجہ ، کہا : کرنا ہوگا کام

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اگر ورلڈکپ کی تیاری کرنی ہے تو اوپننگ بلے بازوں پر کام کرنا پڑے گا کیونکہ جلدی وکٹیں گرنے سے کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا۔

Nov 08, 2018 08:30 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 08:30 PM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اگر ورلڈکپ کی تیاری کرنی ہے تو اوپننگ بلے بازوں پر کام کرنا پڑے گا کیونکہ جلدی وکٹیں گرنے سے کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی بالنگ بہت اچھی ہے اور ایک ہی اوور میں تین وکٹیں گرنے سے کم بیک کرنا مشکل ہو گیا جبکہ گزشتہ سیریز میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ ماہرین کرکٹ نے سرفراز احمد کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کےخلاف گزشتہ سیریز میں سامنے آنے والی خامیوں پر قابو نہ پانا کوچنگ عملے کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کراری شکست کی بتائی یہ وجہ ، کہا : کرنا ہوگا کام

پاکستانی کپتان سرفراز احمد ۔ فوٹو : پی سی بی ٹویٹر ۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : راس ٹیلر کی اس " حرکت " سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا پارہ پہنچا ساتویں آسمان پر، بتایا انتہائی شرمناک

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز