نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی ٹیم کو لگا جھٹکا ، سیریز سے باہرہوا یہ کھلاڑی

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ایک روزہ میچوں سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

Nov 09, 2018 08:37 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 08:37 PM IST

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ایک روزہ میچوں سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جنید خان کے پاؤں کی انگلی میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ میچ سے باہر ہوگئے ۔ دوسرے میچ میں بھی وہ کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئے ۔ تاہم ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ابھی تک جنید خان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کیے گئے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم فزیو نے جنید خان کا معائنہ کیا، جنید خان کو دائیں پاؤں کی دوسری انگلی میں انفیکشن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جنید خان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ اور سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی ٹیم کو لگا جھٹکا ، سیریز سے باہرہوا یہ کھلاڑی

پاکستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔

یہ بھی پڑھیں : ابو ظہبی ون ڈے میں کراری ہار کے باوجود ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے شعیب ملک ، بنے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز