راس ٹیلر کی اس " حرکت " سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا پارہ پہنچا ساتویں آسمان پر، بتایا انتہائی شرمناک

پاکستان اور نیوزی کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جس کی وجہ سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا پارہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ۔

Nov 08, 2018 03:02 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 03:02 PM IST

پاکستان اور نیوزی کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جس کی وجہ سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا پارہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یہ مسلسل بارہویں شکست تھی ۔

دراصل نیوزی لینڈ کی اننگز کے 26 ویں اوورس میں پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کیوی کھلاڑی راس ٹیلر کے سامنے باؤلنگ کر رہے تھے کہ گیند کھیلنے کے بعد راس ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ کے اشارے سے سمجھانے کی کوشش کی کہ پاکستانی اسپنر کا باؤلنگ ایکشن قانونی نہیں ہے۔روس ٹیلر کی جانب سے یہ حرکت 2 مرتبہ دہرائی گئی ۔

راس ٹیلر کی اس

فوٹو : ٹویٹر ۔

راس ٹیلر کی جانب سے ایسا اشارہ کئے جانے پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کافی ناراض ہوگئے ۔ میچ دوران بھی انہوں نے امپائر سے اس سلسلہ میں بات چیت کی اور پھر میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے راس ٹیلر کی اس حرکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : بولٹ کی ہیٹ ٹرک کے سامنے پاکستان نے کیا سرینڈر، گرین شرٹش کو اب بھی اس " چیلنج " کا سامنا

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی اس حرکت کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کا ایکشن قانونی ہے اور اسے آئی سی سی کی جانب سے ہی کلیئر کیا گیا ہے۔پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ میں راس ٹیلر کی اس حرکت کو غلط ہی کہوں گا۔ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چھن جائے گی سرفراز احمد سے پاکستانی ٹیم کی کپتانی ؟ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے دیا یہ بڑا بیان

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز