دبئی ٹیسٹ : پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کیا اعتراف ، اس کھلاڑی نے منہ سے چھین لی جیت

میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ عثمان خواجہ کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے آسٹریلیا ئی ٹیم میچ بچا پانے میں کامیاب ہوئی ۔

Oct 12, 2018 10:55 AM IST | Updated on: Oct 12, 2018 10:55 AM IST

سلامی بلے باز عثمان خواجہ (141) کی جرات مندانہ سنچری اور ٹیم پین کے ناٹ آوٹ 61 اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا کرکٹ ٹسٹ ڈرا کرا لیا۔یہ میچ تقریبا پاکستان کی جھولی میں جاچکا تھا ، مگر عثمان خواجہ ، ٹریوس ہیڈ اور ٹیم پین نےمیچ کو پاکستان کے منہ سے چھین لیا ۔

میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ عثمان خواجہ کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے آسٹریلیا ئی ٹیم میچ بچا پانے میں کامیاب ہوئی ۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک بہترین اننگز دیکھی ۔ خاص کر چوتھی اننگز میں ، جس طرح عثمان خواجہ نے بلے بازی کی وہ کافی اچھی تھی اور اس وجہ سے آسٹریلیا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔

دبئی ٹیسٹ : پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کیا اعتراف ، اس کھلاڑی نے منہ سے چھین لی جیت

سرفراز احمد ۔ فوٹو ۔ آئی سی سی ٹویٹر ۔

سرفراز نے عثمان خواجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ کی بلے بازی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ خواجہ نے اپنا ہر وہ شارٹ کھیلا ، جو عام طور پر پانچویں دن کسی بھی بلے باز کیلئے کھیلنا مشکل ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سرفراز نے پاکستانی تیز گیند باز محمد عباس کی بھی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کاونٹی کرکٹ سے واپسی کے بعد جس طرح سے عباس نے اس پچ پر گیند بازی کی وہ قابل تعریف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس کا پھر دھماکہ ، بنائی طوفانی ڈبل سنچری ، لگائے 32 چوکے

خیال رہے کہ میچ کے آخری دن آسٹریلیا نے 462 رن کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین وکٹ پر 136 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور آٹھ وکٹ پر 362 رن بناکر میچ ڈرا کرلیا۔ خواجہ نے 302 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 141 رن کی شاندر اننگز کھیلی۔ علاوہ ازیں میچ کو ڈرا کرنے میں ٹریوس ہیڈ اور ٹیم پین نے بھی اہم تعاون دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں ہوئی پیدائش ، اب آسٹریلیا کی جانب سے سنچری بناکر پاکستان کی اڑائی نیند !۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز