پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ : چوتھے دن کا کھیل ختم ، پاکستان جیت کی طرف گامزن

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 136 رن بنالئے تھے جبکہ اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ آسٹریلیا کو اب بھی 326 رنوں کی ضرورت ہے ۔ جبکہ پاکستان جیت سے سات وکٹ دور ہے ۔

Oct 10, 2018 06:58 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 06:58 PM IST

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی پوزیشن مضبوط بنالی ہے اور اب وہ دھیرے دھیرے جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 136 رن بنالئے تھے جبکہ اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ آسٹریلیا کو اب بھی 326 رنوں کی ضرورت ہے ۔ جبکہ پاکستان جیت سے سات وکٹ دور ہے۔

آسٹریلیا کی چوتھی اننگز کی شروعات کافی اچھی رہی اور فنچ( 49) اور عثمان خواجہ نے 87 رنوں کی اوپننگ شراکت داری کرکے آسٹریلیا کو کچھ امید دلائی ، مگر فنچ کے آوٹ ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر آسٹریلیائی ٹیم بکھرتی ہوئی نظر آئی اور اس نے جلد ہی اپنے مزید دو وکٹ گنوا دئے۔ تینوں وکٹ محمد عباس کے نام رہے۔ فی الحال عثمان خواجہ 50 جبکہ ہیڈ 34 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں ۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ : چوتھے دن کا کھیل ختم ، پاکستان جیت کی طرف گامزن

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ : چوتھے دن کا کھیل ختم ، پاکستان جیت کی طرف گامزن

اس سے قبل پاکستان نے چھ وکٹ پر 181رن بناکر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 280 رنوں کی شاندار سبقت ملی تھی ، جس کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے سامنے 462 رنوں کا بڑا ہدف رکھا ۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے امام الحق نے 48 ، حفیظ نے 17 ، اظہر علی نے 4 ، حارث سہیل نے 39 ، اسد شفیق نے 41 اور بابر اعظم 28 ( ناٹ آوٹ ) رن بنائے جبکہ بلال آصف اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : الیکٹریشین بننے جارہا تھا پاکستان کا یہ کھلاڑی ، شعیب ملک بن کر آئے مسیحا اور بدل گئی زندگی ، اب آسٹریلیا کے چھڑا رہا چھکے

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز