دبئی ٹیسٹ : عثمان خواجہ اور ٹم پین نے پاکستان کے منہ سے چھینی جیت ، دلچسپ میچ ہوا ڈرا

دبئی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آخری مرحلے میں انتہائی دلچسپ ہوجانے کے بعد آخر کار ڈرا ہوگیا ہے ۔

Oct 11, 2018 06:17 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 07:14 PM IST

دبئی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آخری مرحلے میں انتہائی دلچسپ ہوجانے کے بعد آخر کار ڈرا ہوگیا ہے ۔ پانچویں دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے ۔ آسٹریلیا نےاپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹ کھوکر 362 رن بنائے ۔ یہ میچ کافی کئی مرتبہ دلچسپ مراحل سے گزرا ۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے حفیظ اور حارث سہیل کی سنچریوں کی بدولت 482 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا تو وہیں بلال آصف کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 202 پر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔ اس کے بعد پاکستان نے چھ وکٹ پر 181 رن بناکر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462 رنوں کا بڑا ہدف دیا ، جس کے جواب میں پانچویں دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا 8 وکٹ پر 362 رن بنائے اور اس طرح یہ میچ ڈرا ہوگیا ۔

دبئی ٹیسٹ : عثمان خواجہ اور ٹم پین نے پاکستان کے منہ سے چھینی جیت ، دلچسپ میچ ہوا ڈرا

فوٹو : آئی سی سی ٹویٹر۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کیلئے عثمان خواجہ نے 141 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ بچانے میں اہم رول ادا کیا ۔ عثمان کے علاوہ ہیڈا ور پین نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ پین نے ناٹ آوٹ 61 رن بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے آخری اننگز میں یاسر شاہ نے چار ، محمد عباس نے تین اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز