دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنوں کا ہدف ، سرفراز الیون کیا توڑ پائے گی یہ "جمود "۔

یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔

Nov 09, 2018 08:55 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 08:55 PM IST

یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔ پاکستان اگر آج یہ میچ جیت جاتا ہے تو نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل شکست کے جمود کو توڑنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ غور طلب ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل 12 میچ ہار چکی ہے ۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور راس ٹیلر کی 86 رنوں کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنوں کا ہدف ، سرفراز الیون کیا توڑ پائے گی یہ

فوٹو : پی سی بی ٹویٹر ۔

پاکستانی گیند بازوں نے شروع سے ہی اچھی گیند بازی کی ، جس کی وجہ سے 4 کیویز بلے باز 16 ویں اوور میں 73 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم اس کے بعد راس ٹیلر اور ہنری نکولس کے درمیان 45 رنز کی اچھی شراکت قائم ہوئی۔ نیوزی لینڈ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نکولس تھے جو 33 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حسن علی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ محمد حفیظ اور شاداب خان نے بھی ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی ٹیم کو لگا جھٹکا ، سیریز سے باہرہوا یہ کھلاڑی

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز