ونڈے سیریز : ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا اعلان ، ریشبھ پنت کو ملی جگہ ، دنیش کارتک باہر

ہندوستانی سلیکٹروں نے کپتان وراٹ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سریز سے آرام دینے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لئے کپتان مقرر کردیا ہے

Oct 11, 2018 07:25 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 07:25 PM IST

ہندوستانی سلیکٹروں نے کپتان وراٹ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سریز سے آرام دینے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لئے کپتان مقرر کردیا ہے اور ساتھ ہی نوجوان وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

وراٹ کو ایشیا کپ سے آرام دیا گیا تھا ، جسے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ہراکر جیتا تھا۔ ایشیا کپ میں روہت شرما نے ہندوستان کی کپتانی سنبھالی تھی۔ ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ آسٹریلیا دورے کے مدنظر وراٹ کو ایک روزہ سریز سے آرام دیا جاسکتا ہے ، لیکن ہندوستانی سلیکٹروں نے آج اعلان کردہ ٹیم میں انہیں کپتانی سونپی ہے۔

ونڈے سیریز : ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا اعلان ، ریشبھ پنت کو ملی جگہ ، دنیش کارتک باہر

ٹیم انڈیا :  وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما(نائب کپتان)، شکھر دھون، امباتی رائڈو، منیش پانڈے، مہندر سنگھ دھونی(وکٹ کیپر)، ریشبھ پنت، رویندر جڈیجا، یجوویندر چہل، کلدیپ یادو، محمد سمیع، خلیل احمد، شاردل ٹھاکر اور لوکیش راہل۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس کا پھر دھماکہ ، بنائی طوفانی ڈبل سنچری ، لگائے 32 چوکے

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز