تیسرے ٹیسٹ سے پہلے شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم اور سرفراز احمد کو اہم مشورہ ، کہا : اس کھلاڑی کو موقع دو

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج سے تیسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں شروع ہورہا ہے ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے آخری اور تیسرے میچ سے قبل پاکستان کے سابق طوفانی بلے باز اور کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کو ایک اہم مشورہ دیا ہے ۔

Jan 11, 2019 12:53 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 12:54 PM IST

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج سے تیسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں شروع ہورہا ہے ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے آخری اور تیسرے میچ سے قبل پاکستان کے سابق طوفانی بلے باز اور کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کو ایک اہم مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تیز گیند باز وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور ون ڈے کیلئے پاکستان کی ٹیم کو نیک خواہشات ۔ اگر اسپیڈ کی کمی ہے تو ہمیں وہاب ریاض کو ایک موقع دینا چاہئے ۔ آل دی بیسٹ ۔

تیسرے ٹیسٹ سے پہلے شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم اور سرفراز احمد کو اہم مشورہ ، کہا : اس کھلاڑی کو موقع دو

پاکستان کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی: فائل فوٹو۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے یہ بات اس لئے کہی ، کیونکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ جس رفتار سے جنوبی افریقہ کے گیند باز بالنگ کررہے ہیں ، ہمارے تیز گیند باز اس سے کم رفتار سے گیند بازی کررہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہمیں وکٹیں ملنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : فٹ نہیں ہونے کی وجہ سے ٹیم میں نہیں ملی جگہ ، اب بی پی ایل میں کھیلتا نظر آئے گا یہ پاکستانی کھلاڑی

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز