پاکستانی کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی میں لگائی " ڈبل سنچری " ، بنایا یہ انوکھا ریکارڈ

پاکستانی ٹیم کے بلے باز شعیب ملک نے نے ٹوینٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بطور کھلاڑی اپنی فتوحات کی تعداد 201تک پہنچا لی ہے جو ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔

Nov 04, 2018 03:03 PM IST | Updated on: Nov 04, 2018 03:03 PM IST

پاکستانی ٹیم کے بلے باز شعیب ملک نے نے ٹوینٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بطور کھلاڑی اپنی فتوحات کی تعداد 201تک پہنچا لی ہے جو ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔

ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بطور کھلاڑی سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی کیرون پولارڈ ہیں جو242مرتبہ میچ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ،ویسٹ انڈیز کے ہی ڈووین براوو 232ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔

پاکستانی کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی میں لگائی

فائل فوٹو ۔

ان کے علاوہ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ 18سالہ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

شاہین آفریدی نے عمدہ کارکردگی سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19سال سے کم عمر کسی بھی بالر کی بہترین بالنگ ہے۔ یاد رہے کہ تین ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : جلد ہی ٹوٹ سکتا ہے ٹی 20 میں سب سے تیز 1000 رن بنانے کا کوہلی کا ریکاڑد ، بابر اعظم پہنچے انتہائی قریب

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز