ابو ظہبی ون ڈے میں کراری ہار کے باوجود ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے شعیب ملک ، بنے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی

نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی ون ڈے میں پاکستان کو بھلے ہی کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو ، لیکن اس دوران شعیب ملک نے ایک خاص کارنامہ انجام دیدیا ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی اور دنیا کے چوتھے کرکٹر ہیں ۔

Nov 08, 2018 05:29 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 05:29 PM IST

نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی ون ڈے میں پاکستان کو بھلے ہی کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو ، لیکن اس دوران شعیب ملک نے ایک خاص کارنامہ انجام دیدیا ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی اور دنیا کے چوتھے کرکٹر ہیں ۔

پاکستان کے 36 سالہ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر 19 سال 24 دن کا ہوگیا ہے ، جو کہ چوتھا سب سے لمبا کیریئر ہے ۔ انہوں نے 1999 سے اب تک 272 ون ڈے کھیلتے ہوئے 7256 رن ( 9 سنچری ) بنانے کے علاوہ 156 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔

ابو ظہبی ون ڈے میں کراری ہار کے باوجود ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے شعیب ملک ، بنے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی

ابو ظہبی ون ڈے میں کراری ہار کے باوجود ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے شعیب ملک ، بنے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی

خیال رہے کہ سب سے لمبے کیریئر کا ورلڈ ریکارڈ سچن تیندولکر کے نام ہے ۔ 22 سال اور 91 دن میں انہوں نے 463 ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے 18426 رن ( 49 سنچریاں ) اور 154 وکٹ اپنے نام کئے تھے ۔ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سنت جے سوریہ ہیں ۔ انہوں نے 21 سال 184 دن ون ڈے کرکٹ کھیلی ۔ اس دوران انہوں نے 445 میچوں میں 13430 رن ( 28 سنچریاں ) اور 323 وکٹ اپنے نام کئے ۔

تیسرے نمبر پر پاکستانی کھلاڑی جاوید میانداد ہیں جو 20 سال 272 دن تک ون ڈے کرکٹ میں فعال رہے ۔ انہوں نے 233 میچوں میں 7381 رن ( 8 سنچریاں ) بنانے کے علاوہ سات وکٹ بھی جھٹکے۔ اب شعیب ملک اس فہرست میں شامل ہونے والے دنیا کے چوتھے اور پاکستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی میں لگائی " ڈبل سنچری " ، بنایا یہ انوکھا ریکارڈ

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز