غیر ملکی کھلاڑیوں کو لے کر تبصرہ کرکے تنازع میں پھنسے وراٹ کوہلی ، لوگوں نے جم کر سنائی کھری کھوٹی

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ایک بڑے تنازع میں گھرتے نظر آرہے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا ایک ایپ لانچ کیا ہے ، جس پر ایک تبصرہ میں انہوں نے کہا کہ جن ہندوستانیوں کو دوسرے ملک کے کھلاڑی پسند ہیں ، انہیں ملک چھوڑدینا چاہئے ۔

Nov 08, 2018 02:01 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 02:01 PM IST

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ایک بڑے تنازع میں گھرتے نظر آرہے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا ایک ایپ لانچ کیا ہے ، جس پر ایک تبصرہ میں انہوں نے کہا کہ جن ہندوستانیوں کو دوسرے ملک کے کھلاڑی پسند ہیں ، انہیں ملک چھوڑدینا چاہئے ۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر نہ صرف وراٹ کوہلی جم کر ٹرول ہورہے ہیں بلکہ ان کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں ۔

دراصل ایک مداح نے انسٹا گرام پر کوہلی کے بارے میں لکھا ـ"اوور ریٹیڈ بلے باز ہیں ، مجھے ان کی بلے بازی میں کچھ خاص نظر نہیں آتا ، میں ہندوستانیوں سے زیادہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بلے بازوں کودیکھنا انجوائے کرتا ہوں "۔اس کے جواب میں وراٹ کوہلی نے یہ بات کہی ۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کو لے کر تبصرہ کرکے تنازع میں پھنسے وراٹ کوہلی ، لوگوں نے جم کر سنائی کھری کھوٹی

غیر ملکی کھلاڑیوں کو لے کر تبصرہ کرکے تنازع میں پھنسے وراٹ کوہلی ، لوگوں نے جم کر سنائی کھری کھوٹی

اب کرکٹ شائقین وراٹ کوہلی کو اس تبصرہ کیلئے سوشل میڈیا پر کافی کھری کھوٹی سنا رہے ہیں ۔ کئی لوگوں نے لکھا ہے کہ وراٹ کسی کو ملک سے باہر بھیجنے والے کون ہوتے ہیں ۔ جبکہ ٹویٹر پر سال 2008 کا ایک ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے ، جس میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے انٹرو میں کوہلی بتارہے ہیں ان کے پسندیدہ کرکٹر جنوبی افریقہ کے ہرشل گبس ہیں ۔

یہی نہیں وراٹ کوہلی کو اپنے پینے کے پانی ( خبروں کے مطابق جو بیرون ملک سے آتا ہے ) کے علاوہ آڈی اور پیوما جیسے انٹرنیشنل برانڈ کی وجہ سے بھی لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہیں ان کے ( وراٹ -انوشکا ) اٹلی میں شادی کرنے کو لے کر بھی سوال اٹھ رہے ہیں ۔ حالانکہ اپنے شوہر کے دفاع میں انوشکا نے ابھی تک سوشل میڈیا پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک مداح کو وراٹ کوہلی کا جواب : غیر ملکی کھلاڑی پسند ہیں تو ہندوستان میں نہیں ، کہیں اور جاکر رہو

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز