حیدرآباد ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، بینچ پر ہی بیٹھے نظر آئیں گے یہ دو کھلاڑی!۔

امید کی جارہی تھی کہ اس ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا مینک اگروال یا تیز گیند باز محمد سراج کو ڈیبیو کا موقع دے سکتی ہے ، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو اپنے ڈیبیو کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا

Oct 11, 2018 01:50 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 01:50 PM IST

حیدرآباد ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے راج کوٹ ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کو ہی اس میچ میں بھی اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید کی جارہی تھی کہ اس ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا مینک اگروال یا تیز گیند باز محمد سراج کو ڈیبیو کا موقع دے سکتی ہے ، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو اپنے ڈیبیو کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا اور حیدرآباد ٹیسٹ میں بھی بینچ پر ہی بیٹھنا پڑے گا۔

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون : وراٹ کوہلی ، کے ایل راہل ، پرتھوی شا ، چتیشور پجارا ، اجنکیا رہانے ، ریشبھ پنت ، رویندر جڈیجہ ، آر اشون ، کلدیپ یادو ، امیش یادو ، محمد سمیع ، شردل ٹھاکر ( بارہواں کھلاڑی ) ۔

حیدرآباد ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، بینچ پر ہی بیٹھے نظر آئیں گے یہ دو کھلاڑی!۔

حیدرآباد ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، بینچ پر ہی بیٹھے نظر آئیں گے یہ دو کھلاڑی!۔

حیدرآباد ٹیسٹ صبح 9.30 بجے سے شروع ہوگا جبکہ ٹاس صبح 9 بجے ہوگا۔ آپ کو بتادیں ہندوستان نے راج کوٹ میں پہلا ٹیسٹ میچ اننگز اور 272 رن کے ریکارڈ فرق سے جیتا تھا ۔ اب دوسرے ٹیسٹ میں بھی کسی طرح کے فرق کا امکان نہیں ہے، جس میں بھی ہندوستانی بلے بازوں کی طوطی بول سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے اس تیز گیند باز نے اڑائے آسٹریلیا کے ہوش ، 100 سالوں میں کوئی گیند باز نہیں دے سکا ہے یہ کارنامہ انجام !۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز