بولٹ کی ہیٹ ٹرک کے سامنے پاکستان نے کیا سرینڈر، گرین شرٹش کو اب بھی اس " چیلنج " کا سامنا

پاکستان اور نیوزی کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

Nov 08, 2018 02:16 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 02:18 PM IST

پاکستان اور نیوزی کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 266 رن بنائے ، جس کے جواب میں 47.2 اوورس میں 219 رن بناکر پاکستان کی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی یہ مسلسل بارہویں شکست ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا ، لیکن بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی جوڑی کوئی کمال نہ کرسکی اور پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کے شکل میں جلد ہی گرگئی ، جو صرف ایک رن بناکر ٹرینٹ بولڈ کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد ٹرینٹ بولڈ نے اگلی ہی گیند پر بابر اعظم کو کیچ آوٹ کرادیا اور پھر محمد حفیظ بھی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

بولٹ کی ہیٹ ٹرک کے سامنے پاکستان نے کیا سرینڈر، گرین شرٹش کو اب بھی اس

ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کے سامنے پاکستان نے کیا سرینڈر ، اب بھی یہ " چیلنج " برقرار

پاکستان کی طرف سے سب سے زیاہ کپتان سرفراز احمد نے 64 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ شعیب ملک نے 30، امام الحق نے 34 ، عماد وسیم نے 50 ، حسن علی نے 16 ، شاداب نے 7 رن بنائے ۔ پاکستان کے تین کھلاڑی بابر اعظم ، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی اپنا کھوتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔

اس سے قبل راس ٹیلر کے 80 اور لاتھم کے 68 رنوں کی شاندار اننگز کے بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پچاس اوور میں نو وکٹ پر 266 رن بنائے ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کی دنیا میں رقم ہوئی نئی تاریخ ، ایک اوور میں بلے بازوں نے بنا ڈالے  43 رن ، دیکھیں ویڈیو

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز