ویڈیو : امپائر کے ساتھ ہوا درد ناک حادثہ ، میدان پر ہی اتارنی پڑگئی پینٹ !۔

کرکٹ کے میدان پر اکثر بلے بازوں ، گیند بازوں اور فیلڈرس کو چوٹ لگتی رہتی ہے اور ان حادثوں سے امپائر بھی نہیں بچ پاتے ہیں ۔

Aug 10, 2018 02:46 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 02:46 PM IST

کرکٹ کے میدان پر اکثر بلے بازوں ، گیند بازوں اور فیلڈرس کو چوٹ لگتی رہتی ہے اور ان حادثوں سے امپائر بھی نہیں بچ پاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک حادثہ انگلینڈ کے سابق امپائر ڈکی برتھ کے ساتھ بھی پیش آیا تھا ، جس کا ویڈیو دیکھ کر لوگ اپنے ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز میں ایک میچ چل رہا تھا ، جس میں ڈکی برڈ لیگ امپائرنگ کررہے تھے ۔ اسی دوران بلے باز نے ان کے پاس شارٹ کھیل کر تیزی سے رن لیا ۔

گیند امپائر کے پیچھے کھڑے فیلڈر کے پاس گئی اور اس کھلاڑی نے تیزی سے گیند پھینکی ، مگر یہ گیند وکٹ کیپر کے پاس نہ جاکر سیدھے امپائر کے کولہے پر جا لگی ۔ گیند لگتے ہی ڈکی برتھ میدان پر ہی گڑپڑے ۔ ڈی برڈ کو کافی درد ہورہا تھا ، جس کی وجہ سے فیزیو کو میدان پر بلایا گیا ۔ فیز نے ڈکی کی پینٹ اتاری اور ان کے کولہے پر اسپرے کیا ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔

ویڈیو : امپائر کے ساتھ ہوا درد ناک حادثہ ، میدان پر ہی اتارنی پڑگئی پینٹ !۔

فائل فوٹو

آپ کو بتادیں کہ ڈکی برتھ انگلینڈ کے سب سے عظیم امپائروں میں سے ایک رہے ہیں۔ 1996 میں جب ڈکی برتھ ریٹائر ہوئے تھے ، تو ان کے نام سب سے زیادہ 66 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ تھا ۔ ڈکی برتھ کے ریٹائرمنٹ کے بعد لندن میں ان کا ایک اسٹیچو بھی لگا تھا ، لیکن 2013 میں اس کو ہٹانا پڑگیا ۔ دراصل مجسمہ میں ڈکی برڈ کو انگلی اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا ، جس پر نشے میں مدہوش لوگ اپنا انڈرگارمنٹس لٹکادیتے تھے ، جس کے بعد اس مجسمہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز