وراٹ کوہلی نے توڑی چپی: ہاردک پانڈیا۔ کے ایل راہل کو سنائی کھری۔کھوٹی

کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم انڈیا اور لوکیش راہل کے ٹی وی شو کے دوران خواتین پرنامناسب تبصرہ کرنے کی حمایت نہیں کرتی لیکن انہوں نے ساتھ ہی زوردیا کہ اس تنازع سے ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر نہیں ہوگا۔

Jan 11, 2019 12:31 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 12:37 PM IST

کپتان وراٹ کوہلی نے جمعہ کو کہا کہ ٹیم انڈیا اور لوکیش راہل کے ٹی وی شو کے دوران خواتین پرنامناسب تبصرہ کرنے کی حمایت نہیں کرتی لیکن انہوں نے ساتھ ہی زور دیا کہ اس تنازع سے ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر نہیں ہوگا۔ کوہلی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کیلئے پانڈیا اور راہل کی موجودگی اس پر منحصرکرےگی کہ بی سی سی آئی جمعہ کو ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے یا نہیں۔

کوہلی نے ایک روزہ سیریز کے سنیچر کو یہاں ہونے والے پہلے میچ سے پہلے کہا " ٹیم انڈیا کرکٹ ٹیم کے نظریے سے اس وقت جو بھی نامناسب تبصرہ کیا گیا اس پر یقینی طور پر حمایت نہیں کرتی۔ یقینی طور پر ہم ٹیم انڈیا کی شکل میں اس طرح کے نظریے کی حمایت نہیں کرتے اور انہیں یہ بتا دیا گیا ہے(دونوں کھلاڑیوں کو)۔

وراٹ کوہلی نے توڑی چپی: ہاردک پانڈیا۔ کے ایل راہل کو سنائی کھری۔کھوٹی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ كوہلی۔ فائل فوٹو

Loading...

انہوں نے کہا ـ میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ٹیم انڈیا اور ذمہ دار کھلاڑوں کے طور پر ہم اس طرح کے نظریے کے حق میں نہیں ہیں جو پوری طرح سے ذاتی نظریہ ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے محسوس کیا کے کہ کیا غلط ہوا اور وہ اس کی سطح کو سمجھتے ہیں'۔

ٹی وی پر کافی پینا پڑا بھاری، 'گندی باتوں' والا ایپیسوڈ ہاٹ اسٹار نے لیا واپس

یہ پوچھنے پر کہ کیا آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کے بعد اس تنازع کا ڈریسنگ روم پر اثر پڑےگا اور کیا سس ے 2019 کا ورلڈ کپ کی تیاری سے ٹیم کا دھیان بنگ ہوا ہے۔ کوہلی نے کہا ; جو بھی ہوا وہ بد قسمتی ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کو قابو میں نہیں ہوتیں"۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز