ہندوستان چھوڑو والے بیان پر وراٹ کوہلی نے دی صفائی ، بی سی سی آئی بھی ناراض !۔

ایک مداح کو ہندوستان چھوڑنے کیلئے کہنے والے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اپنے اس بیان کی وجہ سے بیک فٹ پر آگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعد وراٹ کوہلی کو اب ٹویٹر پر اپنے اس بیان پر صفائی پیش کرنی پڑگئی ہے۔

Nov 08, 2018 09:22 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 09:22 PM IST

ایک مداح کو ہندوستان چھوڑنے کیلئے کہنے والے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اپنے اس بیان کی وجہ سے بیک فٹ پر آگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعد وراٹ کوہلی کو اب ٹویٹر پر اپنے اس بیان پر صفائی پیش کرنی پڑگئی ہے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "مجھے لگتا ہے کہ ٹرولنگ کرنا میرے لئے نہیں ہے دوستو، میں خود ٹرول ہونے سے ہی مطمئن ہوں ، میں نے اس شخص کے بیان میں "ان ہندوستانیوں "والے لفظ پر جواب دینے کی کوشش کی تھی ، میں بھی پسند کی آزادی کے حق میں ہوں ، دوستوں تہوار کا لطف لیجئے اور پرامن رہئے ۔ سب کو پیار "۔

ہندوستان چھوڑو والے بیان پر وراٹ کوہلی نے دی صفائی ، بی سی سی آئی بھی ناراض !۔

وراٹ کوہلی ۔ فائل فوٹو ۔

خیال رہے کہ اپنی برتھ ڈے پر وراٹ کوہلی نے اپنا ایک ایپ لانچ کیا ہے ، جس پر ایک تبصرہ میں انہوں نے کہا کہ جن ہندوستانیوں کو دوسرے ممالک کے کھلاڑی پسند ہیں ، انہیں ملک چھوڑ دینا چاہئے ۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر نہ صرف وراٹ کوہلی ٹرول ہورہے ہیں بلکہ ان کی حب الوطنی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی کھلاڑیوں کو لے کر تبصرہ کرکے تنازع میں پھنسے وراٹ کوہلی ، لوگوں نے جم کر سنائی کھری کھوٹی

ادھر وراٹ کوہلی کے اس بیان پر بی سی سی آئی بھی خوش نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق بی سی سی آئی نے وراٹ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی میں شائع ایک خبر کے مطابق ایک بی سی سی آئی افسر نے کہا کہ "یہ بہت غیر ذمہ دارانہ بیان ہے ، انہیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ ہندوستانی شائقین کی وجہ سے ہی کمائی کررہے ہیں "۔

یہ بھی پڑھیں : ایک مداح کو وراٹ کوہلی کا جواب : غیر ملکی کھلاڑی پسند ہیں تو ہندوستان میں نہیں ، کہیں اور جاکر رہو

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز